بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں پھر سے بڑا اضافہ ریکارڈ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا

muhammad ali محمد علی بدھ 23 جنوری 2019 19:51

بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں پھر سے بڑا اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2019ء) بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں پھر سے بڑا اضافہ ریکارڈ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں پھر سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید4پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.86روپے سے بڑھ کر138.90روپے اور قیمت فروخت138.96روپے سے بڑھ کر139.00روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت139.50روپے پرمستحکم رہی۔ یوروکی قیمت میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت میں1.40روپے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید157.50روپے اورقیمت فروخت159.00روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید178.80روپے سے بڑھ کر180.20روپے اورقیمت فروخت180.30روپے سے بڑھ کر181.70روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای کی قدر میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.00روپے اورقیمت فروخت37.30روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید38.00روپے اورقیمت فروخت38.30روپے پرمستحکم رہی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.80روپے اور قیمت فروخت22.00روپے پرمستحکم رہی۔