انجمن پٹواریاں پاکستان کے صدر چوہدری عبدالمجید جٹ کی چیچہ وطنی بار ایسو سی ایشن آمد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 24 جنوری 2019 16:52

انجمن پٹواریاں پاکستان کے صدر چوہدری عبدالمجید جٹ کی چیچہ وطنی بار ..
کسووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2019ء) انجمن پٹواریاں پاکستان کے صدر چوہدری عبدالمجید جٹ کی چیچہ وطنی بار ایسو سی ایشن آمد۔چوہدری عبدالمجید جٹ نے چیچہ وطنی بار ایسو سی ایشن کے نومنتخب صدر چوہدری راشد علی رامے ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری رانا جواد احمد خاں ایڈووکیٹ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیچہ وطنی شہر کے پٹواری سردار بشیر ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔چوہدری عبدالمجید جٹ صدر انجمن پٹواریاں پاکستان نے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انہوں نے بار کے دیگرتمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔‎