اشتہاریوں کے خلاف کارروائی،دس مجرم گرفتار

جمعہ 25 جنوری 2019 20:11

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2019ء) راولپنڈی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے 01انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت 10 مجرمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے قتل کے مقدمے میں انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم احمد نواز اور اشتہاری مجرم ظہیر تھانہ مندرہ پولیس نے اشتہار ی مجرم باقر ، تھانہ جاتلی پولیس نے اشتہاری مجرم علی قدر ، تھانہ روات پولیس نے اشتہاری مجرمان نادر خان ، اسد خان اور بہادر خان ، تھانہ کلر سیداں پولیس نے اشتہاری مجرم مسعود خان ، تھانہ مری پولیس نے اشتہاری مجرم توصیف ، تھانہ صادق آباد پولیس نے اشتہاری مجرم طارق کو گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :