نسل پرستانہ جملے کسنے پر آئی سی سی نے سرفراز احمد پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں شعیب ملک نے کپتانی کے فرائض انجام دئیے
اتوار 27 جنوری 2019 15:20
(جاری ہے)
آئی سی سی نے سرفراز احمد کے خلاف نسل پرستانہ جملوں پر کارروائی کی اور اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی کپتان 'آئی سی سی اینٹی ریس ازم کوڈ' کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نسل پرستانہ فقرے پر جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر فیلوک وائیو سے معافی بھی مانگی تھی اور ان کی معافی قبول بھی کرلی گئی تھی تاہم آئی سی سی نے ان پر چار میچز کی پابندی لگادی اور اگر سرفراز احمد معافی نہ مانگتے تو انہیں زیادہ سخت سزا کا سامنا کرنا پڑتا ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈربن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست کو سامنے دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئے تھے۔سرفراز احمد جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی فیلوک وائیو کے حوالے سے تضحیک آمیز جملے ادا کیے تھے۔ترجمان آئی سی سی ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نسل پرستانہ فقرے بازی پرزیرو ٹالرنس پالیسی رکھتا ہے اور سرفراز احمد نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سرعام معافی مانگی اس لیے ان پر کم سے کم سزا کا اطلاق ہوا جب کہ سرفراز کو نسل پرستی کیخلاف تعلیمی پروگرام میں بھی شرکت کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2012ء میں نسلی تعصب کی حوصلہ شکنی کے لیے سخت قوانین متعارف کرائے تھے جس کے مطابق پہلی مرتبہ نسل پرستانہ رویہ دکھانے والے کرکٹر پر دو سے چار ٹیسٹ یا محدود اوورز کے چار سے آٹھ میچوں کی پابندی عائد ہو گی جبکہ دوبارہ اس جرم کے ارتکاب پر تاحیات پابندی بھی لگ سکتی ہے۔آئی سی سی کے قوانین میں درج ہے کہ اگر کسی کھلاڑی نے اپنے کسی بھی ساتھی کھلاڑی یا میچ کے منتظمین اور شائقین کے ساتھ نسل، ذات، رنگ، مذہب، ثقافت، قومیت وغیرہ کی بنیاد پر امتیازی سلوک برتا تو اس پر ان قوانین کا اطلاق ہو گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ملکی تاریخ میں پہلی بارآسٹریلین والی بال ٹیم (کل) پاکستان پہنچے گی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کون کون کمینٹری کرے گا، آئی سی سی نے اعلان کر دیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
-
برما آفریدی فٹبال کلب ملیرکے صدر محمد یونس آفریدی کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار
-
محبت کی شادی کرنے والے ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں طول پکڑنے لگیں
-
میکسیمو اور آندرس کو اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
-
آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے کمنٹیٹرز کا اعلان کر دیا
-
امریکا اوربنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 26مئی کو کھیلا جائے گا
-
محسن نقوی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا
-
شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے ایمبیسیڈر مقرر
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹس کی زیادہ قیمتوں پر آئی سی سی کو تنقید کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.