رکن قومی اسمبلی نواب یوسف ٹالپر اور رکن سندھ اسمبلی کا آبادگاروں اور محکمہ آبپاشی کے نمائندوں کا اجلاس

پیر 28 جنوری 2019 22:22

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2019ء) پی پی ایم این اے نواب محمد یوسف ٹالپر اور ایم پی اے سید حاجی علی مردان شاہ نے ضلع عمرکوٹ میں آبادگاروں اور محکمہ آبپاشی کے نمائندوں سے ضلع میں پانی کے مسائل سے متعلق ایک اہم اجلاس ضلع کانسل ہال میں طلب کیا ، جس میں ضلع چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاھ ، ڈائریکٹر نارا کینال منصوراحمد میمن ، ضلع وائیس چیرمین حاجی بقا پلی ، ضلع وائیس چیرمین تھرپارکر کنور کرنی سنگھ ، ضلع کانسل ممبر یونس ٹالپر اور حاجی علی مراد راجڑ ،حاجی محمد اقبال چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حق نوازشرنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے نواب محمد یوسف ٹالپر نے کہا کہ اس وقت ضلع میں پانی کی قلت ہے جس کی وجہ سے پچھڑی کے آبادگاروں کی فصل تباہ ہو گی ہے اور خاص طور پر پچھڑی میں روٹیشن کے دوران پانی کی قلت پیدا ہوتی ہے جس کے حل کے لیے حکمت عملی بنائی جائے ، انہوں نے کہا کہ سندھ کو 1991ع کے پانی کے مہائدے کے تحت پانی نہیں دیا جا رہا اور سندھ اس مہائدے کے تحت مجبوری میں پانی لے رہاہے مگر سندھ کی عوام چاہتی ہے کہ سندھ کو 1945 ع کے پرانے مہائدے کے تحت پانی فراہم کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت پورے ملک میں پانچ نئے ڈیم بنا رہی ہے جن میں سے ایک ڈیم اکھوڑی کے نام سے بنایا جا رہا ہے جو کہ اٹک شہر کے نذدیک سندو دریا پر بنایا جائے گا پر یہ ڈیم کالا باغ ڈیم سے بھی زیادہ خطر ناک ہے اور اس سے سندھ کی عوام کو ملنے والے پانی کی تقسیم پر بڑا فرق پڑے گا ، انہوں نے کہا کہ میں نے قومی اسیمبل کے ایوان میں اسپیکر کو اس اکھوڑی ڈیم سے متعلق قراد ادا جمع کروائی مگر افسوس ابھی تک اس پر کوئی بھی بحث نہیں کی گی ، انہوں نے کہا کہ نارا کینال سے پانی کی چوری بڑی مقدار میں ہو رہی ہے جس کی بڑی وجہ غیر قانونی لفٹ مشینیں ہیں جو کہ ہائی کورٹ سندھ کے احکامات پر ابھی تک بھی ختم نہیں کروائی گی ہیں ، اس موقع پر ایم پی اے سید حاجی علی مردان شاھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پانی کی قلت پورے پاکستان میں ہے پر عمرکوٹ ضلع میں پانی کی قلت ختم کروائی گی اور روٹیشن کے دوران پچھڑی کے علائقوں کو پانی پہنچانے میں محکمہ آبپاشی عملی اقدامات کریں ، انہوں نے کہا کہ شاخوں اور واھیوں میں لگے ہوئی غیر قانونی گندیاں ختم کروائی جائیں اور خاص طور پر آبادگارمحکمہ آبپاشی کے نمائندوں سے مل کر شاخوں میں پینے کے غیر قانونی لائین لگوا کر زمینیں آباد کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پچھڑی کے آبادگاروں کو پانی نہیں مل رہا جس کو جلد سے جلد ختم کروایا جائے ،انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ڈائریکٹر نارا کینال منصور احمد میمن اس مسئلے پر ایک انکوائری کرکے جلد پچھڑی کے آبادگاروں کو پانی پہنچائے گے ، اس موقع پر موجود آبادگاروں اور ضلع کانسل کے ممبران نے پانی کی قلت، شاخوں میں لگائی گی غیر قانونی لفٹ مشینیں ، پائیپ لائینوں ، روٹیشن کے دوران محکمہ آبپاشی کی جانب سے شیڈول جاری ناکرنے اور دیگر محکمہ آبپاشی کے مسائل سے متعلق شکایات نوٹ کروائی گیں جس پر ڈائریکٹر نارا کینال منصور احمد میمن نے نوٹ کروائی کی شکایات کا آزالہ کرنے اور پچھڑی کے آبادگاروں کو فروری میں حریف کی پوکھائی کے دوران پانی کی فراہمی کو یقین دہانی کروائی، انہوں نے کہا کہ آنے والے ماہ میں 28 ہزار کیوسک پانی نارا کینال میں دیا جائے گا جس دوران روٹیشن کا شیڈول ہر ہفتہ جاری کیا جائے گا ۔

۔