’’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘‘ لوگوں کو جھانسہ دینے میں کامیاب
مجموعی طور پر فلم نے ریلیز کے دوسرے اور تیسرے دن اچھی کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا
منگل 29 جنوری 2019 11:51
(جاری ہے)
’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کو رواں ماہ 25 جنوری کو بھارت بھر سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا۔فلم کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا اور یہ قیاس آرائیاں پہلے ہی کی جا رہی تھیں کہ فلم اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔
تاہم فلم نے ریلیز کے پہلے دن اندازوں سے کم کمائی کرکے سب کو مایوس کردیا تھا۔لیکن مجموعی طور پر فلم نے دوسرے اور تیسرے دن اچھی کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ پہلے ہی ہفتے ریکارڈ کمائی کرنے والی وہ پہلی فلم ہے جس کا مرکزی کردار خاتون پر مبنی ہے۔اگرچہ ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرنے والی کسی خاتون کے مرکزی کردار پر مبنی فلم کا اعزاز پہلے بھی کنگنا رناوٹ کی ’تنو ویڈس منو‘ کو حاصل تھا۔تاہم اب کنگنا رناوٹ کی نئی فلم نے پہلے ہی ہفتے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ نے مجموعی طور پر ابتدائی تین دن کے اندر 40 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔یوں یہ فلم کسی بھی خاتون کے مرکزی کردار والی وہ پہلی فلم بن گئی، جس نے پہلے ہفتے کے اختتام پر اتنی ریکارڈ کمائی کی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.