مضبوط لابی والا ہی تھیٹراورٹی وی پر کامیاب ہے :فرح ناز

سینئرز کو نظراندازکرکے انکی صلاحیتوں کامذاق اڑایا جا رہاہے،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 29 جنوری 2019 11:52

مضبوط لابی والا ہی تھیٹراورٹی وی پر کامیاب ہے :فرح ناز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2019ء،نمائندہ خصوصی،باؤ اصغر) فلمسٹار فرح ناز نے کہاہے کہ شوبزانڈسٹری میں گزشتہ چندبرسوں سے بہت سی تبدیلیاں رونماہوئی ہیں،سب سے بڑی خرابی لابی سسٹم کی اجارہ داری قائم ہونے سے پیداہوئی۔

باؤ جی سے گفتگوکرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ ہم نے اچھے ماحول میں کام کیا اور اساتذہ کااحترام اورمحنت کے ذریعے اپنا مقام بنایاتھا لیکن اب یہ روایات دم توڑ چکی ہیں اور سینئرز کو نظراندازکرکے انکی صلاحیتوں کامذاق اڑایا جا رہاہے اسی وجہ سے سینئرفنکاربے روزگاری اورکسمپرسی کاشکار ہو کر مختلف بیماریوں میں مبتلاہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

فنکارکی نصف زندگی اس وقت ختم ہوجاتی ہے جب اسکی خدمات کوپس پشت ڈال کراسے گھر بٹھا دیا جاتا ہے حالانکہ کسی بھی شعبے کے سینئراورتجربہ کاراس ادارے کااثاثہ ہوتے ہیں انہوں نے کہا اب تھیٹر،فلم اورٹی وی پر وہی کامیاب ہے جسکی لابی مضبوط ہے۔

فرح نازسے کہناتھا ہم جیسے سینئرزکوزیب نہیں دیتاکہ وہ کسی پروڈیوسر یاہدایتکارسے کام کے حصول کی درخواست کرے۔

متعلقہ عنوان :