ابو ظہبی: گاڑی کی اگلی سیٹ پر 10 سال سے کم عمر بچے کو بٹھانا ممنوع
اس ٹریفک خلاف ورزی کے ارتکاب پر 400درہم کا جرمانہ کیا جائے گا
محمد عرفان جمعرات 31 جنوری 2019 12:41
(جاری ہے)
گاڑیوں کی پچاس فیصد سے زائد وِنڈو ٹِنٹنگ پر 1500 درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اگر کوئی ڈرائیور 80 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ راستے پر حدِ رفتار کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اُسے تین ہزار روپیہ جرمانہ ادا کرنا ہو گا، اُس کے ڈرائیونگ لائسنس پر 23 بلیک پوائنٹس کا اندراج ہوتا ہے اور گاڑی 60 دِن کے لیے ضبط کر لی جاتی ہے۔ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر بیس ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا یا پھر جیل کی سزا بھُگتنا ہو گی جبکہ بعض صورتوں میں یہ دونوں سزائیں اکٹھی بھی دی جا سکتی ہیں، اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ اگر کوئی زائد المیعاد ٹائرز کے ساتھ گاڑی چلاتا ہے تو اُس پر پانچ سو درہم کا جرمانہ عائد ہو گا ، اس کے علاوہ چار بلیکس پوائنٹس کا اندراج بھی ہو گا اور گاڑی سات روز کے لیے ضبط بھی کر لی جائے گی۔ اگر کوئی شخص انشورنس اور رجسٹریشن کے بغیر گاڑی چلاتا ہوا پائے تو اُس پر پانچ سو درہم کا جرمانہ عائد ہوتا ہے، چار بلیک پوائنٹس کے علاوہ سات روز کے لیے گاڑی بھی ضبط ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی ڈرائیور ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایسی صورت میں اُس پر ایک ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، لائسنس پر12 بلیک پوائنٹس درج ہونے کے بعد اُس کی گاڑی تیس روز کے لیے چھین لی جاتی ہے۔ اماراتی ٹریفک قانون کے مطابق کار میں سوار تمام افراد کو سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی ہے ، اس خلاف ورزی پر چار سو درہم کا جرمانہ ہوتا ہے اور چار بلیک پوائنٹس کا اندراج بھی ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص اجازت نامہ حاصل کیے بغیر اپنی گاڑی میں کمائی کی غرض سے مسافروں کو بٹھاتا ہے تو اُس پر تین ہزار درہم کا بھاری جرمانہ عائد ہو گا اور 24 بلیک پوائنٹس کا صدمہ بھی سہنا پڑے گا۔ کسی حادثے والی جگہ پر گاڑی روک کر ٹریفک بلاک کرنے کی صورت میں ایک ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا اور چھ بلیک پوائنٹس بھی درج ہوں گے۔ سڑک پر کوڑا کرکٹ اور کاغذ وغیرہ پھینکنے پر ایک ہزار درہم اور 6 بلیک پوائنٹس کی سزا ہوتی ہے۔ ہارڈ شولڈر پر ڈرائیونگ کرنے کی صورت میں ایک ہزار درہم کا جرمانہ اور چھے بلیک پوائنٹس بھُگتنا ہوں گے۔ ہارڈ شولڈر سے مراد موٹر ویز اور شاہراہوں پر وہ انتہائی جانب کی لین ہوتی ہے جس پر صرف ایمبولینسز اور پولیس کی گاڑیاں چل سکتی ہیں۔ اس لین میں دیگر گاڑیوں کا آنا ممنوع ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی، امریکا کا دعوی
-
190 ملین پائونڈ ریفرنس:میڈیا عدالتی کارروائی شفاف طریقے سے رپورٹ کرے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکمنامہ جاری کر دیا
-
آئندہ ماہ 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے
-
صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو مشہد میں ہوگی ،ایرانی سرکاری ٹی وی
-
نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری؛ فرانس نے عالمی عدالت کی حمایت کردی
-
امریکی صدرنے اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ کے لیے آئی سی سی کی درخواست کو سختی سے رد کردیا
-
ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کی شام مشہد میں کی جائے گی،بدھ کو جسد خاکی کو خراسان لیجایا جائے گا
-
سعودی عرب کیساتھ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں،امریکا
-
ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر گرانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، امریکی وزیر دفاع
-
نیدرلینڈز میں دھوپ سے بچنے کیلئے مفت سن اسکرین کی مشینیں نصب
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے تابوت کی تصاویر سامنے آ گئیں
-
امریکی اداکار کی اہلیہ اسرائیل کے خلاف ثبوت عالمی عدالت انصاف میں لے آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.