’’مہمند ڈیم کوکالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ‘‘فیصل واڈا

جمعرات 31 جنوری 2019 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2019ء) وفاقی وزیر فیصل واڈانے کہاہے کہ مہمند ڈیم کو کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن میں اس کو رکنے نہیں دوں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ مہمند ڈیم کوکالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن میں اس کو رکنے نہیں دوں گا ، مہمند ڈیم کی بروقت تکمیل کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے،اس ڈیم پر بڑی ڈرامے بازی ہورہی ہے ، واپڈا کی جانب سے مہمند ڈیم کے حوالے سے کام کا آغاز شروع کیا جا چکا ہے۔ان کا کہناتھا کہ بھاشا ڈیم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کی تاریخ کافیصلہ چیف جسٹس ، آرمی چیف اور وزیر اعظم کی شمولیت کے پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔