پشاورہائی کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزا موت پانے والے ملزم کی سزا پرعملدرآمد روکنے کے احکامات جاری کردیئے

جمعہ 1 فروری 2019 19:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2019ء) پشاورہائی کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزا موت پانے والے ملزم کی سزا پرعملدرآمد روکنے کے احکامات جاری کردیئے ۔پشاور ہائیکورٹ میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے ملزم رحمت شاہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،درخواست گزاروکیل کا کہنا تھا کہ رحمت شاہ کو ملٹری کورٹ نے 30دسمبر کو سزائے موت سنائی ہے۔

(جاری ہے)

رحمت شاہ دس سال سے لاپتہ تھا۔ سزا کے بعد خاندان کو پتہ چلا کہ وہ جیل میں ہے۔ملزم کو سوات میں سیکیورٹی فورسز پرحملے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ رحمت شاہ کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔عدالت عالیہ نے منسٹری آف ڈیفنس سے جواب طلب کرتے ہوئے ملزم کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔