Live Updates

جنوبی وزیرستان ،قبائلی اضلاع کے طبعی مراکز میں 607خالی سامیوں پر بھرتی کے لئے ٹھوس قدامات کئے جارہے ہیں،اجمل خان وزیر

جمعہ 1 فروری 2019 19:33

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2019ء) مشیر وزیراعلی اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختون خواہ میں شامل ہونے والے قبائلی اضلاع کے طبعی مراکز کے 607خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے اقدامات کریں ۔اسی طرح قبائلی اضلاع میں محکمہ تعلیم میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں سامیاں خالی ہیں۔ان اسامیوں پرتعیناتی کے بعد بے روزگاری کم کرنے میں بھی مدد ملے گی اور تعلیم و صحت کے ادارے بھی فعال ہو جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوںنے جنوبی وزیرستان کے عمائدین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔وفد میں وانا کے نواب خان دوتانی ،ملک اللہ نور خان وزیر ،ملک محمد جاوید وزیر اور دیگر عمائدین شامل تھے ۔مشیر وزیراعلی خیبرپختون خواہ اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی محمود خان وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق کم ترقیایافتہ علاقوں کو زیادہ سے زیادہ ترقی دینے کے لئے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

تاکہ پسماندہ علاقوں کو ترقی دیکر دیگر علاقوں کے برابر لائے جاسکیں۔ان کا کہناتھا کہ قبائلی اضلاع میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔قبائلی اضلاع کے طبعی مراکز میں 607خالی سامیوں پر بھرتی کے لئے ٹھوس قدامات کئے جارہے ہیں ۔جس کی وجہ سے بے روزگاری کو دور کرنے میں بھی مدد ملے گی اور صحت کے مراکز بھی فعال ہو جائیں گے ۔اسی طرح محکمہ تعلیم میں بھی سینکروں کی تعداد میں سامیوں خالی ہیں۔

جس پر تعیناتی سے تعلیمی ادارے بھی فعال ہو جائیں گے اور بے روزگاری کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اجمل خان وزیر نے قبائلی عمائدین پر زور دیا کہ وہ قبائلی اضلاع میں قیام امن اور ترقی کے عمل میں سکیورٹی اداروں اور سول انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں ۔تاکہ امن وا عامہ کی صورتحال دوبارہ خراب نہ ہوجائے ۔قبائلی عمائدین نے اجمل خان وزیر کو مشیر وزیراعلی کی تعیناتی پر انھیں مبارک باد دی اور وزیراعظم عمران خان و وزیراعلی کے پی کے محمود خان کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے فاٹا کے محروم قبائلی اضلاع سے نڈر سیاستدان اجمل خان وزیر جیسے لیڈر کو مشیر وزیراعلی بنادیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات