فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائیگا

ہفتہ 2 فروری 2019 15:00

فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) حکومت نے سینئر سیاستداں اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی جانب سے فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فخر امام رکن قومی اسمبلی اور ممبر پی اے سی بھی ہیں،وہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ان کی اہلیہ بیگم عابدہ حسین بھی سینئر سیاستدان ہیں اور نواز شریف کے پرانے دور حکومت میں وزیر بھی رہ چکی ہیں۔موجودہ حکومت سے قبل مولانا فضل الرحمان 2008ء سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے ۔