سینئرصحافی کا نوازشریف کی وطن سےجلد روانگی کا انکشاف

نوازشریف کی وطن سے روانگی کا سفرشروع ہوچکا، جیل سے ہسپتال پھر ہیلتھ گراؤنڈ پر ضمانت پر رہائی اور پھر وطن سے روانہ ہوجائیں گے۔ سینئر تجزیہ کار اور صحافی صابر شاکر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 2 فروری 2019 16:50

سینئرصحافی کا نوازشریف کی وطن سےجلد روانگی کا انکشاف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری 2019ء) سینئر صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف کی وطن سے روانگی کا سفر شروع ہوچکا، جیل سے ہسپتال پھر ہیلتھ گراؤنڈ پر ضمانت پر رہائی اور پھر وطن سے روانہ ہوجائیں گے۔ سینئر تجزیہ کار اور صحافی صابر شاکر نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں واضح کیا ہے کہ میاں نواز شریف کی وطن سے روانگی کا سفر شروع ہوچُکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں جیل سے ہسپتال منتقلی دوسرے مرحلے میں ہیلتھ  گراؤنڈ پر ضمانت پر رہائی ہوگی اور پھر تیسرے اور آخری مرحلے میں نوازشریف وطن سے روانہ ہوجائیں گے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جیل کے باہر پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہوگی ۔

کارکنان نے نعرے لگائے اور کبوتروں کو بھی آزاد کیا۔ بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے سروسز ہسپتال میں شوگر ، بلڈ پریشر، گردوں اور دیگر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ نوازشریف کو وی وی آئی پی روم میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔وی وی آئی پی بلاک کے پاس غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا۔سروسز ہسپتال میں 3 رکنی میڈیکل بورڈ نوازشریف کا معائنہ کرے گا۔

دوسری جانب سروسز ہسپتال کے باہر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، کارکنان نوازشریف کی رہائی کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔ جبکہ کارکنان نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں بھی کررہے ہیں۔ جب نوازشریف کی گاڑی کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال کیلئے روانہ ہوئی تو کارکنان نے کبوتروں کو آزاد کرکے اپنے پارٹی قائد سے اظہار یکجہتی کیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی جیل سے ہسپتال منتقلی پر ان کی صاحبزادی مریم نوازنے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔