Live Updates

علیمہ خان پر تنقید؛ چوہدری غلام حسین لیگی رہنماوں پر پھٹ پڑے

وزیر اعظم ہاوس میں میڈیا سیل کے نام پر کیا کیا ہوتا رہا ، اگر میں بتا دوں تو مریم نواز منہ چھپاتی پھریں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 4 فروری 2019 20:19

علیمہ خان پر تنقید؛ چوہدری غلام حسین لیگی رہنماوں پر پھٹ پڑے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-04 فروری 2019ء) :مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جانب سے علیمہ خان پر تنقید کے بعد چوہدری غلام حسین لیگی رہنماوں پر پھٹ پڑے۔سینئیر صحافی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاوس میں میڈیا سیل کے نام پر کیا کیا ہوتا رہا ، اگر میں بتا دوں تو مریم نواز منہ چھپاتی پھریں۔تفصیلات کے مطابق چوہدری غلام حسین نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ لوگ علیمہ خان پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

یہ کونسا طریقہ ہے کہ ہمارا بیتا اگر فیل ہو گیا ہے تو تمہارا بھی ہوگیا ہے ، کیا علیمہ خان یہاں پر پبلک آفس ہولڈر تھیں۔انکا کہنا تھا کہ یہاں وزیر اعظم ہاوس میں سوشل میڈیا سیل کے نام پر کیا کیا ہوتا رہا ہے ، یہاں کس کس قسم کی مراعات دی جاتی رہی ہیں ،اگر میں یہ بتا دوں کو یہ سب ن لیگی رہنما سب سے منہ چھپاتے پھریں اور ان منہ چھپانے والوں میں مریم نواز بھی شامل ہوں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا ہے کہ اگر یہ باز نہ آئے تو میں بتاوں گا کہ دانیال عزیز کا ایک اینکر سے کس بات پر جھگڑا ہوا۔میڈیا سیل سے روز کتنے پیسے بھیجے جاتے تھے اور کیا کیا بھیجا جاتا تھا پھر میں سب بتاوں گا۔انکا کہنا تھا کہ مجھے حامد میر نے سب کچھ بتایا ہے میرے پاس انکی گواہی موجود ہے اوراگر لیگی رہنما باز نہ آئے تو میں حامد میر کو کوٹ کرتے ہوئے ان سب کے کرتوت بے نقاب کردوں گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات