ہائیکورٹ کا چونیاں زون 2میں زرعی زمین سے ریت نکالنے کے عمل کو روکنے کا حکم

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی مائنز اینڈ منرل محمد حفیظ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا

بدھ 6 فروری 2019 14:44

ہائیکورٹ کا چونیاں زون 2میں زرعی زمین سے ریت نکالنے کے عمل کو روکنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے چونیاں زون 2میں زرعی زمین سے ریت نکالنے کے عمل کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی مائنز اینڈ منرل محمد حفیظ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار کی طرف سے ایڈوکیٹ ندیم مہر پیش ہوئے اور بتایا کہ چونیاں زون 2 میں زرعی زمین کے اطراف سے ریت نکالی جا رہی ہے ،ریت کے نکلنے سے زرعی زمین تباہی کا شکار ہوگئی ہے ۔

وکیل نے 6دسمبر 2018ء کو جسٹس علی اکبر قریشی کی ججمنٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی مائنز اینڈ منرل کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ڈی جی مائنز ایند منرل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے ریت نکالنے کے عمل کو روکنے کا حکم دے دیا اور ڈی جی مائنز محمد حفیظ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔