سیف الرحمن کے فارم ہاؤس سے قطری گاڑیوں کی برآمدگی کا معاملہ ،

آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کر لیا

بدھ 6 فروری 2019 16:30

سیف الرحمن کے فارم ہاؤس سے قطری گاڑیوں کی برآمدگی کا معاملہ ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیئرمین نیب سیف الرحمن کے فارم ہاؤس سے قطری گاڑیوں کی برآمدگی کے معاملہ پر آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔اجلاس کے دور ان ریڈ کو کے جنرل مینیجر عرفان صدیقی کی جانب سے سعد ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ۔