جاوید ہاشمی کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملی ، واپس روانہ ہو گئے

جمعرات 7 فروری 2019 14:40

جاوید ہاشمی کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملی ، واپس روانہ ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) بزرگ سیاسی رہنما جاوید ہاشمی کو سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کرنے سے روک دیا گیا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے ۔حکام کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل میں قید کے دوران نواز شریف سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی وجہ سے رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقاتوں سے معذرت کر لی جس کی وجہ سے ملاقاتیوں کی فہرست مرتب نہیں کی گئی ۔ جاوید ہاشمی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے سروسز ہسپتال آئے تاہم انہیں ملاقات سے روک دیا گیا جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کر کے واپس روانہ ہو گئے ۔