مکی آرتھر نے کپتان سرفراز احمد پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا
ٹیم مینجمنٹ ،بورڈ،کھلاڑی سرفراز کے پیچھے کھڑے ہیں:ہیڈ کوچ
ذیشان مہتاب جمعہ 8 فروری 2019 12:35
(جاری ہے)
مکی آرتھر نے کہا کہ بیٹنگ آرڈر میں ضرورت کے مطابق تبدیلی کرنی پڑتی ہے، نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں، ہمیں ہر طرح کی صورت حال میں اچھا کھیلنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے ساڑھے 4 ماہ مسلسل کرکٹ کھیلی تاہم ٹیسٹ فارمیٹ میں ابھی بہتری کی ضرورت ہے،پی ایس ایل ایک بہترین ایونٹ ہے، جس سے بہت سے اچھے کھلاڑی قومی ٹیم کو مل رہے ہیں۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوتا ہے اور اسی لیے ابھی تک کوئی ایشیائی ٹیم وہاں ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی ہے، بابر اعظم نے ہر فارمیٹ میں خود کو منوایا، ورلڈ کپ کے لیے کمبی نیشن بنا رہے ہیں، اس حوالے سے چیف سلیکٹر کے ساتھ مشاورت میں ہیں،ورلڈ کپ کے بارے میں انضمام الحق اور میں بہت سے معاملات پر متفق ہیں۔مکی آرتھر کا مزیدکہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں مائنڈ بنائیں گے کہ کیسے ورلڈکپ میں جانا ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز والے 15 کھلاڑی ہی ورلڈ کپ میں جائیں گے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے یہ بھی کہا کہ ڈریسنگ روم میں جو ہوتا ہے اسے ڈریسنگ روم میں ہی رہنا چاہیے، میرا کھلاڑیوں کو کچھ کہنا ٹیم کی بہتری کے لیے ہوتا ہے،اظہر علی اور اسد شفیق کے ساتھ تعلقات پہلے جیسے ہیں ، دونوں کھلاڑی پاکستان کے لیے بڑی خدمات انجام دے سکتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.