خیبر پختونخوا اسمبلی نے اراکین صوبائی اسمبلی اورانکے اہل خانہ کیلئے بلیوپاسپورٹ کے اجراء،واپڈااورسوئی گیس کے ہیڈکوارٹرکی اسلام آبادمنتقلی اور لکی سٹی میں ججزکی تعیناتی سے متعلق تین قراردادیں متفقہ طورپرمنظورکرلیں

پیر 11 فروری 2019 22:44

خیبر پختونخوا اسمبلی نے اراکین صوبائی اسمبلی اورانکے اہل خانہ کیلئے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2019ء) خیبر پختونخوا اسمبلی نے اراکین صوبائی اسمبلی اورانکے اہل خانہ کیلئے بلیوپاسپورٹ کے اجراء،واپڈااورسوئی گیس کے ہیڈکوارٹرکی اسلام آبادمنتقلی اور لکی سٹی میں ججزکی تعیناتی سے متعلق تین قراردادیں متفقہ طورپرمنظورکرلیں۔پہلی قرارداد پی پی کی نگہت یاسمین اورکزئی نے پیش کی جس میں صوبائی اسمبلی کے اراکین اور ان کے اہل خانہ کیلئے بلیوپاسپورٹ کے عدم اجراء کے باعث ویزہ لینے میں مشکلات کاسامنارہتاہے اس لئے یہ اسمبلی وفاقی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ قومی اسمبلی کی طرز پرایم پی ایز اور انکے اہل خانہ کوبلیوپاسپورٹ کااجراء یقینی بنایاجائے دوسری قرارداد ڈپٹی سپیکر محمودجان نے پیش کی کہ واپڈاوگیس کے دفاتر لاہورمیں واقع ہیں اسلئے عوامی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے انکے ہیڈکوارٹراسلام آباد منتقل کئے جائیں تیسری قرارداد ایم ایم اے کے منورخان نے پیش کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے سفارش کی کہ لکی سٹی میں سیشن جج کی بلڈنگ موجود ہے تاہم ججزنہیں اس لئے ایڈیشنل وسول ججز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے بعدازاں اسمبلی نے تینوں قراردوں کومتفقہ طورپرمنظورکرلیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں خیبرپختونخوااسمبلی میں خواتین پر گھریلوتشدد اور وزراء کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے بلز پیش کردئیے گئے ، دونوں بلوں کو صوبائی وزیرقانون سلطان محمد نے پیش کئے ،