جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کے ملتان بنچ جانے کے باعث حنیف عباسی کی سزا معطلی اپیل کی سماعت کرنیوالا بنچ تحلیل

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی سربراہی میں جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل نیا بنچ تشکیل دیدیا

منگل 12 فروری 2019 17:12

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کے ملتان بنچ جانے کے باعث حنیف عباسی کی سزا معطلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حنیف عباسی کی سزا معطلی اپیل کی سماعت کرنے والا دورکنی بنچ تحلیل ہو گیا ۔بنچ کے سربراہ مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کے ملتان بنچ جانے کے باعث بنچ تحلیل ہوا۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ میں حنیف عباسی سمیت دیگر منشیات کیسز کی سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل د یدیا گیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس سردار شمیم خان نے نئے ڈویژن بنچ کی منظور ی دی۔مسٹر جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی سربراہی میں مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بنچ تشکیل دیاگیا ۔ڈویژن بنچ دو مارچ تک منشیات کیسز کی سماعت کرے گا۔