حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے،فیاض الحسن چوہان

عوام نے جس ترقی اور تبدیلی کی امید پر انہیں ووٹ دیئے ہیں وہ بہت جلد اپنے ارد گرد دیکھیں اور محسوس کریں گے ،وزیر اطلاعات پنجاب

منگل 12 فروری 2019 17:53

حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ․ انہو ںنے کہا کہ عوام نے جس ترقی اور تبدیلی کی امید پر انہیں ووٹ دیئے ہیں وہ بہت جلد اپنے ارد گرد دیکھیں اور محسوس کریں گے ․ انہوں نے کہا کہ حلقے میں جاری سوئی گیس , صحت و صفائی ,امن عامہ کی بحالی , گلیوں نالیوںکی پختگی اور فروغ تعلیم سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کی زندگی میں بہتری لائی جارہی ہی․ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں حلقے کو بری طرح نظر انداز کیا گیا اور شہریوںکے بنیادی اور دیرینہ مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ․ان خیالات کا اظہار انہو ںنے گزشتہ روز اپنے حلقے کے دورے کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ․ اس دوران وہ راجہ مختار , حاجی شہزادہ خان, چوہدری سلیم بلو, حاجی سرفرازعباسی, پرفیسر خالد سعید , حاجی علی اکبر , صفدر ساہی اور عامر آفریدی کی رہائشگاہوں پر گئے ․ راجہ نزاکت حسین, نفیس خان, حاجی راجہ صفدر, شیخ ذوالفقار, راجہ طاہر نقشبندی , مبین قریشی , چوہدری عدیل , ناظم پراچہ , چوہدری تنویر و دیگر ان کے ہمراہ تھے ․ صوبائی وزیر اطلاعات یونین کونسل 24,25,70, 21,23, میں گئے اور گزشتہ عرصے میں وفات پا جانے والے شہریوں کے لواحقین سے تعزیت کی ․ اس موقع پر انہو ںنے شہریوں کو درپیش مسائل بھی سنے اور ان کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی ․ صوبائی وزیر کو اس موقع پر شہریوں نے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں پر مبارکباد دی اور کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں پہلی مرتبہ ان کے دیرینہ مسائل کے حل کی طرف توجہ دی گئی جس کی وجہ سے حلقے کے عوام بے حد خوش ہیں ․ انہو ںنے مختلف یونین کونسلوں میں سوئی گیس کی لائینوں کی تبدیلی , گیس پریشر کی بحالی , صفائی ستھرائی سمیت معیار زندگی کی بہتری کے دیگرمنصوبوں کے اجراء پر صوبائی وزیر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا․بعد ازاں صوبائی وزیر اطلاعات نے کمرشل مارکیٹ کے نزدیک ایک کاروباری مرکز کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے پارٹی کی مقامی قیادت اور ورکرز کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل بلا تخصیص پارٹی ,عہدہ ومرتبہ حل کرنے کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ترقیاتی کاموں کی ترویج اور تکمیل کے لیئے ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جائے ․ اس موقع پر شہریوں نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔