Live Updates

راحیل شریف کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں

آنے والے دنوں میں خطے میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہونے جا رہا ہے،راحیل شریف اسی کردار کے حوالے سے پاکستانی قیادت سے بات چیت کرنے آئے ہیں۔راحیل شریف یہاں بطور ایڈوانس پارٹی آئے ہوئے ہیں ،خاور گھمن

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 فروری 2019 22:20

راحیل شریف کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اسلامی فوجی اتحاد کے اغراض و مقاصد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں خطے کی سلامتی کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اسلامی فوجی اتحاد کے اغراض و مقاصد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان بھی سعودی عرب کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، دونوں ممالک کے درمیان دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راحیل شریف کے دورہ پاکستان اور انکی اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خاور گھمن کا کہنا تھا کہ اس موڑ پر جہاں ہم سعودی عرب سے سب کچھ مانگ ہی رہے ہیں تو اس صورت میں ہم سعودی عرب کو بہت کچھ دے بھی رہے ہیں۔

15 سالہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری فوج کی جو صلاحتیں بڑھیں ہیں اسی باعث ہمارے سینکڑوں فوجی اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ راحیل شریف یہاں بطور ایڈوانس پارٹی آئے ہوئے ہیں ۔اس موقع پر مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ وہ تیاریوں کا جائزہ بھی لینے آئے ہیں اور پاکستانی حکام کو بریفنگ دے رہے ہیں کہ کن معاملات پر بات چیت ہو سکتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ کوئی خاص پیغام لے کر آئے ہیں۔
دوسری جانب خاور گھمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کردار بہت اہم ہونے والا ہے بالخصوص اسلام اتحاد کے حوالے سے ہمارا کردار مرکز نگاہ بن چکا ہے کیونکہ ایران ابھی تک اس اتحاد کا حصہ نہیں ہے اور عراق کے بھی تحفظات ہیں۔انکا کہنا تھا یہ چیزیں ہم پر ہیں کہ ہم چیزوں کو کیسے لے کر چلتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات