پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے استحکام کی جدوجہد کسی شخصیت کیلئے نہیں،خورشید شاہ

حکومت کمر توڑ مہنگائی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کرے، پیپلز پارٹی کے رہنما کا بیان

بدھ 13 فروری 2019 15:06

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے استحکام کی جدوجہد کسی شخصیت کیلئے نہیں،خورشید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے استحکام کی جدوجہد کسی شخصیت کیلئے نہیں، اچھی روایات کا قیام اور استحکام ہی اصل جمہوریت ہے ،حکومت کمر توڑ مہنگائی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کرے۔ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہاکہ پارلیمنٹ اور اس کے ہر ادارے کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں مگر اداروں کی اعلی کارکردگی سے ملک مضبوط اور عوام خوشحال ہوتے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ اچھی روایات کا قیام اور استحکام ہی اصل جمہوریت ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت سیاسی نا تجربہ کاری کی وجہ سے ہر معاملے پر یو ٹرن لیتی ہے اور اپنی ناکامی کا الزام اپوزیشن کو دیتی ہے۔خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت کمر توڑ مہنگائی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کرے ۔ خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت جان لے کہ عوام میں برداشت کی ایک حد ہوتی ہے۔