خیبر پختونخوافوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ،استعمال شدہ آئل کے ری پروسیسنگ کے تین یونٹس سیل کردیئے

بدھ 13 فروری 2019 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) خیبر پختونخوافوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاورکے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے استعمال شدہ آئل کے ری پروسیسنگ کا گروہ بے نقاب کیاجبکہ استعمال شدہ آئل کے ری پروسیسنگ کے تین یونٹس سیل کردیئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائیاں پشاور کے علاقے گنج، فقیر آباد اور چنگڑ آباد میں کی گئیں دراصل صابن بنانے کیلئے درآمد شدہ تیل کو ری پروسس کرکے مصالحہ بنانے والی فیکٹریوں کو سپلائی کیا جاتا تھا اور مصالحہ بنانے میں سرسوں کے تیل کی جگہ سستا مضرصحت استعمال شدہ آئل استعمال کیا جاتا تھا۔

مصالحہ بنانے میں سرسوں کے تیل کی جگہ سستا مضرصحت استعمال شدہ آئل استعمال کیا جاتا تھاجو کہ انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔سٹاک میں موجود تین سو سے زائد آئل ٹین قبضے میں لئے گئے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :