نیب کا چوہدری شجاعت، پرویز الہی صدیق الفاروق حناربانی کھرکیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے . جسٹس (ر) جاوید اقبال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 فروری 2019 13:36

نیب کا چوہدری شجاعت، پرویز الہی صدیق الفاروق حناربانی کھرکیخلاف تحقیقات ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 فروری۔2019ء) قومی احتساب بیور کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کا خاتمہ ذمہ داری ہے‘ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے . تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پرسختی سے عمل پیرا ہیں، چہرے نہیں بلکہ ٹھوس شواہد کے مطابق کیس پریقین رکھتے ہیں .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑہے جس کا خاتمہ ذمہ داری ہے، بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیروٹالرنس کی حکمت عملی پرعمل پیرا ہیں . اجلاس میں کرپشن کیسزکی تحقیقات میں پیشرفت کاجائزہ لیا جائے گا، جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تحقیقات پرپیشرفت رپورٹ بھی زیرغورآئی گی . یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق چیئرمین کے پی ٹی احمد حیات کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی .

اجلاس میں سابق وائس چانسلر عبد الولی خان یونیورسٹی مردان احسان علی، ایگزیکٹو انجینئر ایری گیشن خیرپور ایاز احمد اور سابق پولیس افسران ملک نوید، میاں رشید و دیگر کے خلاف بھی ریفرنسز کی منظوری دی گئی تھی . اس موقع پر چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کرپشن فری پاکستان کے لیے بھرپور کوششیں کررہا ہے‘ وائٹ کالرکرائم کی تحقیقات نہ کرنے کی صلاحیت کا تاثر مسترد کرتے ہیں .

چیئرمین نیب نے کہا کہ 900 ارب روپے کے کرپشن کیسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے جا چکے ہیں . گزشتہ ہفتے نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق چیئرمین کے پی ٹی احمد حیات کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی .دریں انثاءاجلاس میں نیب نے مسلم لیگ( ق)، نون لیگ اور پیپلزپارٹی راہنماﺅں کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں راہنمامسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت،چوہدری پرویز الہی کیخلاف3تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا. نیب اعلامیہ کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے صدیق الفاروق کےخلاف بھی انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. پیپلزپارٹی کی رہنما حناربانی کھراورغلام ربانی کھر کیخلاف 2 انکوائریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

اعلامیہ کے مطابق سابق ایم ڈی بیت المال شیخ عابدوحید کے خلاف بھی انکوائری شروع کرنے کافیصلہ ہوا. نیب اجلاس میں سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی، پرائیویٹ سیکرٹری دیگرکیخلاف معاملہ وزارت مذہبی امور کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا. سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری اور دیگر افسران کےخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی. نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 13انکوائریاں شروع کرنےکی منظوری دی گئی‘اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 7 تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا.