کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملزم پرویز اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

جمعرات 14 فروری 2019 15:41

کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملزم پرویز اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) احتساب عدالت نے الخیر ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملزم پرویز اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم چوہدری پرویز اقبال کو 28 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔نیب کے مطابق ملزم نے الخیر ہائوسنگ سوسائٹی حافظ آباد کے نام پر لوگوں سے فراڈ کیا،ملزم نے دھوکہ دہی سے لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹ لئے۔