خیبر پختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع میں صنعتی ترقی کی بدولت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، عبدالکریم

جمعرات 14 فروری 2019 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) صوبائی حکومت نئے ضم شدہ اضلاع میںصنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے ایک جامع پالیسی لا رہی ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں خیبر پختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمشن کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

معاون خصوصی کو KPEZDMC کی طرف سے صوبے اور نئے ضم شدہ اضلاع میں آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مستقبل کے لئے دس سالہ منصوبہ پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے کافی غورو خوص ہوا۔معاون خصوصی نے اس موقع پر کہا کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں صنعتی ترقی کے لئے کئی مواقع ہیں اور یہاں صنعتیں قائم کریں گے جس کی وجہ سے ہم افغانستان اور وسطی ایشیاء کی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے صوبے کے تمام انڈسٹریل اسٹیٹ میں تعمیراتی کام کو تیز کرنے کی ہدائت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے تعاون سے نئے ضم شدہ اضلاع میںفری ٹریڈ زون (FTZ) کی سہولت دینے کے لئے خصوصی اقدامات کرے گی جس کی وجہ سے ان علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا

متعلقہ عنوان :