ملک کی 72سالہ تا ریخ میں اسٹیٹ بنک سے 300ارب رو پے کا قر ض لیا گیا،مشیر قا نو ن و اطلا عا ت

جمعرات 14 فروری 2019 20:53

ملک کی 72سالہ تا ریخ میں اسٹیٹ بنک سے 300ارب رو پے کا قر ض لیا گیا،مشیر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برا ئے اطلا عا ت و قا نو ن اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کے مسائل کے حل کے لئے پا لیسی بنا نا گو ر نر کا کا م نہیں ہے گو ر نر کے اقدا ما ت اس بات کی عکا سی کرتے ہیں کہ انہیں آئین اور قوا نین کا علم ہی نہیں ہے قا نو ن وہی ہو گا جو سندھ اسمبلی پا س کریگی ۔

اٹھا ر ویں تر میم کے بعد اور سندھ اسمبلی کے بل کی منظو ر ی کے بعد ہی ایس آئی سی وی ڈی کے قیا م کا بل گو ر نر سندھ کو بھیجا گیا تھا جسے اعترا ض لگا کے واپس کر دیا گیا ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ وفا قی حکومت نے سندھ کے فنڈز رو ک رکھے ہیں جس کے باعث عوام کی پریشا نیو ں میں اضا فہ ہو رہا ہے ہمیں امید تھی کہ صو بو ں کو این ایف سی میں جائز انکا جا ئز حق ملے گا لیکن گزشتہ 6مہینو ں میں ہم نے صر ف وفا قی حکومت کے یو ٹر ن ہی دیکھے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مطا لبہ کیا کہ وہ سندھ حکومت کے 105ارب رو پے فنڈز جا ر ی کر ے تا کہ عوام کو کچھ ریلیف فرا ہم کیا جا سکے ۔انہو ں نے کہا کہ بہت جلد گو نوا ز گو کے بعد گو عمرا ن گو کی مہم چلنے والی ہے عمرا ن خا ن آج تک اپنی ہی کہی ہو ئی با ت یو ٹر ن لیتے رہے ہیں حکومت غریب عوام پر قر ضو ں کا بو جھ ڈال رہی ہے ملک کی 72سالہ تا ریخ میں اسٹیٹ بنک سے 300ارب رو پے کا قر ض لے رکھا ہے ۔

ہمیں کہا گیا ہے کہ ایما ندار حکومت آگئی ہے لیکن یہ پیسہ کہا ں جا رہا ہے تحریک انصا ف کی حکومت کب تک صر ف نو ٹس لیتی رہے گی اب سے عملی طو ر پر کا م کر نا چا ہئے ۔اور بیرو زگا ر ی کے خاتمے کیلئے اقدا ما ت اٹھا ئے جا ئیں ۔تحریک انصا ف کے دور حکومت میں عوام نے صر ف یو ٹر ن ہی دیکھے ہیں جس کی وجہ سے وہ شدید پریشا نی کا شکار ہیں ۔پی ٹی آئی کی حکومت کے پاس کو ئی بھی معا شی ایجنڈا نہیں ہے جس کے سبب ہما را ملک مزید مسائل کا شکا ر ہو رہا ہے اور غر بت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔

احتسا ب پو لیس کا ہو یا کسی بھی آ فیسر کا ہر سطح پر ہو نا چا ہئے ۔ایک سوال کے جوا ب میں انہو ں نے کہا کہ ملک کی 72سالہ تا ریخ میں اسٹیٹ بنک سے 300ارب رو پے کا قر ض لینے کا ریکا ر ڈ پی ٹی آئی کی حکومت نے قلیل مدت میں قا ئم کر لیا ہے ۔