نیشنل بینک کی جانب سے سندھ مدرستہ السلام یورنیورسٹی کراچی کو عطیہ

جمعہ 15 فروری 2019 16:33

نیشنل بینک کی جانب سے سندھ مدرستہ السلام یورنیورسٹی کراچی کو عطیہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اقبال واحد نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں نیشنل بینک اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور نیشنل بینک پاکستان میں موجود تعلیم کہ مختلف شعبہ جات کی بھر پور مدد کررہاہے یہ بات سندھ مدرستہ السلام یورنیورسٹی کراچی میںایک تقریب کے موقع پر اساتذہ کرام اور تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی اقبال واحد نے مزیدکہا کہ نیشنل بینک ایک قومی ادارہ ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں کے زیادہ سے زیادہ تعلیمی اداروں کی مدد کرسکیں اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹرڈاکٹراسٹیفین جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نیشنل بینک کے صدر اور سی ایس آر کے ہیڈ اقبال واحد کا بے حد مشکور ہوںکے انہوں نے ہماری یورنیورسٹی کوتقریباً پانچ سالوں سے عطیہ دے رہے ہیں اس موقع پر سی ایس آر مینجر آصف احمد خان اورسی ایس آر آفیسرجینداقبال بھی موجو دتھے آخر میں ڈاکٹر اسٹیفین جان کو سی ایس آر کی جانب سے سند ھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کو عطیے کا چیک پیش کیا