مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی، جبکہ سعودی ریال مہنگا ہوگیا

جمعہ 15 فروری 2019 22:27

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میںجمعہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو کی قدر میں اضافہ ہوا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.90روپے اور قیمت فروخت139.00روپے مستحکم رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںبھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.60روپے اورقیمت فروخت139.10روپے برقرار رہی۔

(جاری ہے)

دیگر کرنسیوں میںیوروکی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سی155.80روپے سے بڑھ کر156روپے اورقیمت فروخت50پیسے کے اضافے سی157.30روپے سے بڑھ کر157.80روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید177.50روپے اورقیمت فروخت179.25روپے مستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید5پیسے کے اضافے سی36.85روپے سے بڑھ کر36.90روپے اورقیمت فروخت37.15روپے سے بڑھ کر37.20 روپے ہوگئی اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.85روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت38.05روپے سے بڑھ کر38.15روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید20.40روپے سے بڑھکر20.60روپے اور قیمت فروخت21.40روپے سے بڑھ کر21.80روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :