چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر آرکیالوجی ومیوزیم پشاور کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا

18 فروری کو ڈاکٹر عبدالصمد کو متعلقہ ریکارڈ اور لگائے گئے مبینہ الزامات کی تفصیلات کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت نیب ڈاکٹر عبدالصمد کی قومی خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے ،عزت نفس کو یقینی بنانے کیساتھ آئین و قانون کے مطابق انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائینگے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

ہفتہ 16 فروری 2019 14:27

چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر آرکیالوجی ومیوزیم پشاور کی گرفتاری کا نوٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب )جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبدالصمد ڈائریکٹر آ رکیالوجی و میوزیم پشاورکی گرفتاری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب خیبر پختوانخواہ کو ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر عبدالصمد ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیم پشاور کو ہر صورت میں 18فر وری کونیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بمعہ متعلقہ ریکارڈ اور ان پر لگائے گئے مبینہ الزامات کی تفصیلات کیساتھ پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ڈاکٹر عبدالصمد ڈائریکٹر آ رکیالوجی و میوزیم پشاور کی قومی خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کی عزت نفس کو یقینی بنانے کے علاوہ آئین اور قانون کے مطابق انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔