اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے متعلق جاری منفی پروپیگنڈا کی شدید مذمت کرتا ہوں، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری

شکست خوردہ اور عوامی عدالت سے مسترد شدہ لوگوں کو پاکستان کی کامیابی اور ترقی ہضم نہیں ہو رہی، بیان

ہفتہ 16 فروری 2019 18:56

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے متعلق جاری منفی پروپیگنڈا کی شدید مذمت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہاہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے متعلق جاری منفی پروپیگنڈا کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایک بیان میں قاسم خان سورین نے کہاکہ اسد قیصر کا تعلق پاکستان تحریک انصاف کے سب سے پرانے کارکنان میں ہوتا ہے جنہوں نے پارٹی کی بنیاد رکھی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلیننے کہا کہ شکست خوردہ اور عوامی عدالت سے مسترد شدہ لوگوں کو پاکستان کی کامیابی اور ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔

قاسم خان سوری نے کہاکہ اسد قیصر مشکل حالات میں بہترین طریقے سے ہاوس چلا رہے ہیں اور حکومت کے ساتھ مسلسل مشاورت میں ہیں۔قاسم خان سورین نے کہاکہ اسپیکر اسد قیصر کو حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ان کے خلاف تمام پروپیگنڈے بے بنیاد اور منافقانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان اور اسد قیصر لازم و ملزوم ہیں۔