Live Updates

جب کوئی سیاستدان جاتا ہے تو شہرجام ہوجاتا ہے،

3000فوجی جوان جاتے ہیں تو ٹریکر کیوں نہیں چلتا، سدھو نے پلوامہ واقعے پر سوال اٹھا دئیے ہماری حفاظت کرنے والے جوانوں کی حفاظت کا خیال کیوں نہیں رکھا جاتا،اسکا اثرحوصلہ شکنی کی طرف آتا ہے،نہیں بذریعہ جہاز کیوں نہیں لے جایا گیا، بھارتی وزیر

ہفتہ 16 فروری 2019 19:53

جب کوئی سیاستدان جاتا ہے تو شہرجام ہوجاتا ہے،
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2019ء) بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے پلوامہ واقعے پر سوال اٹھا دئیے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی سیاستدان جاتا ہے تو شہرجام ہوجاتا ہے اور 3000فوجی جوان جاتے ہیں تو ٹریکر کیوںنہیں چلتا۔ہماری حفاظت کرنے والے جوانوں کی حفاظت کا خیال کیوں نہیں رکھا جاتا۔ اسکا اثرحوصلہ شکنی کی طرف آتا ہے اور انہیں بذریعہ جہاز کیوں نہیں لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ فوجیوں کو صبح 3بجے بذریعہ ہوائی جہاز کیوں نہ لایا گیا ۔ کیا تین چار لوگوں کی وجہ سے کرتار پورہ پر سوالیہ نشان لگے گا۔ وزیراعظم عمران خان پر کیے گئے کرتار پورہ معاہدے پر سوال اٹھے گا۔ نوجوت سدھو نے کہا کہ میں بابا نانک کے چرنوں کی دھول ہوں ۔ بابا نانک کی فلاسفی کو کوئی ایک انچ بھی نہیںبتا سکتا۔ سارا دیش ایک ہو کر لڑ رہا ہے تو کیا ان تین چار لوگوں کی وجہ سے کرتار پورہ پر سوالیہ نشان اٹھیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات