Live Updates

وزارت اعظمیٰ ملنے کے بعد ملاقات میں وزیراعظم کی جانب سے انضمام الحق سے مکالمہ

یہ دیکھ رہے ہو اراکین اسمبلی کیسے قطار میں لگے ہیں،اسے کہتے ہیں وزارت اعظمیٰ،یہ اقتدار ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 16 فروری 2019 20:15

وزارت اعظمیٰ ملنے کے بعد  ملاقات میں وزیراعظم کی جانب سے انضمام الحق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2019ء) : سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ انضمام الحق سے مکالمہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے انکے کان ،میں کہا کہ یہ دیکھ رہے ہو اراکین اسمبلی کیسے قطار میں لگے ہیں،اسے کہتے ہیں وزارت اعظمیٰ،یہ اقتدار ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے سینئیر صحافی ہارون الرشید نے اہم انکشاف کر دیا ۔

وہ نجی ٹی وی پر گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کے سیاسی استاد سمجھے جانے والے ہارون الرشید نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے اہم ترین انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب وزیر اعظم عمران خان نے وزارت اعظمیٰ سنبھالی تو انضمام الحق وزیر اعظم سے ملنے کو آئے ۔اس دوران انضمام الحق اور وزیراعظم میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ بہت سے باتیں زیر بحث آئیں۔

(جاری ہے)

اس دوران وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انضمام الحق کے کان میں ایک جملہ کہا گیا لیکن وہ جملہ چھپ نہ سکا کیونکہ وہاں موجود ایک شخص نے یہ جملہ سن لیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے انضمام الحق سے کہا کہ یہ دیکھ رہے ہو اراکین اسمبلی قطار میں کھڑے ہیں ،اسے کہتے ہیں وزارت اعظمیٰ اور اسے کہتے ہیں اقتدار،اس موقع پر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے اقتدار کا نشہ ہی ایسا ہے،اس موقع پر انہوں نے امام شافعی کا قوم دہرایا اور کہا کہ امام شافعی نے فرمایا تھا کہ یہ تو مانا جا سکتا ہے کہ کسی شخص نے شراب پی ہو اور وہ نشے میں نہ ہو لیکن یہ مانا نہیں جا سکتا کہ کسی شخص کے پاس اقتدار ہو لیکن وہ نشے میں نہ ہو۔                                     
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات