بھارت کی جانب سے جنگ کا خدشہ، پاکستان نے فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا
پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے جنگ کے خدشے کے پیش نظر پاکستان میں ہائی الرٹ،فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا، حساس تنصیبات ،لائن آف کنٹرون اور بین الاقوامی بارڈر پر ہائی الرٹ ہے۔پاکستانی حکام نے تصدیق کردی
سید فاخر عباس ہفتہ 16 فروری 2019 22:02
(جاری ہے)
آج بی بی سی اردو کی ایک خبر کے مطابق راجستھان کے علاقے میں بھارتی فضائیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر فضائی مشقیں کی گئیں۔
اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان نے بھی بھارت کی جانب سے جنگی خدشے کے پیش نظر تیاری کر لی ہے۔ اس حوالے سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے معروف صحافی سید طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ دفاعی اور خارجہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگی خدشے کے پیش نظر پاکستان ہائی الرٹ اسٹیٹ میں آچکا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ احکامات موجود نہیں ہیں کیونکہ اس طرح کے احکامات بے چینی کی فضا پیدا کر سکتے ہیں جبکہ پہلے ہی سے سعودی ولی عہد کا دورہ تاخیر کا شکار ہو چکا ہے۔ تاہم حساس تنصیبات، لائن آف کنٹرول ،بھارت سے ملحقہ سرحد یہانتک کہ افغانستان سے ملحقہ سرحد پر بھی اونچے درجے کا ہائی الرٹ ہے۔ اندرونی خفشار بالخصوص ہائی پروفائل دہشت گرد حملوں کا بھی خدشہ ہے پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کا رسک نہیں لے رہے بلکہ پہلے سے تیاری میں ہیں اور امید ہے کہ بھارت اس بات سے بخوبی آگاہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم تمام حالات سے آگاہ ہیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے کسی قسم کی بریفنگ نہیں لی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.