وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی پنجگور میں ہونے والے ایف سی اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

بلوچستان نے دہشت گردی کے خلاف لا تعداد قربانیاں دی ہیں، دہشت گردانہ حملے بلوچستان کی ترقی اور امن میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے، ترجمان

پیر 18 فروری 2019 13:58

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی پنجگور میں ہونے والے ایف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے پنجگور میں ہونے والے ایف سی اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان نے دہشت گردی کے خلاف لا تعداد قربانیاں دی ہیں۔زبیدہ جلال نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے بلوچستان کی ترقی اور امن میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔