کوئٹہ، سعودی عرب کی جانب سے ملک اور خاص کر بلوچستان میں ہونے والی سرمایہ کاری سے بلوچستان ترقی کرے گا،صوبائی وزراء

یہاں جو غربت اور پسماندگی کی لہر برقرار ہے اس کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو ،صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور و دیگر کی بات چیت

پیر 18 فروری 2019 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2019ء) صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے ملک اور خاص کر بلوچستان میں ہونے والی سرمایہ کاری سے بلوچستان ترقی کرے گا اور یہاں جو غربت اور پسماندگی کی لہر برقرار ہے اس کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو ،صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمانخیل ،صوبائی مشیر حاجی مٹھا خان کاکڑ نے بات چیت کے دوران کیا انہون نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کو ترقی کی دینے کی ضرورت ہے جس کے لئے سعودی عرب اور چین جیسے ممالک آکر یہاں سرمایہ کاری کریں تو بلوچستان میں ہونے والی پسماندگی کا دور ختم ہو جائے گا کیونکہ ماضی میں یہاں جو صورت حال تھی اس کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے گوادر میں آئل ریفائنری سے گوادر اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی آئے گی اور روزگار کے مواقع ملنے سے یہاں کی بدامنی کی لہر پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ بھارت پر دنیا کے پریشر کے باعث وہ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے دہشتگردی کا الزام ہم پر لگا رہا ہے گذشتہ دس سالوں سے دہشتگردی کی حالت سے ہم گزرے ہیں اور ہزاروں لوگ دہشتگردی اور بد امنی کا شکار ہوگئے اور ہماری معیشت پر بھی منفی اثرات پڑ ے ہیں اور بھارت کبھی بھی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا مگر ہمارے دوست اور مسلم ممالک پاکستان کے ساتھ مشکل دور میں کھڑے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں ترقی کا دور چل پڑا ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے ملک اور خاص کر بلوچستان میں ہونے والی سرمایہ کاری سے بلوچستان ترقی کرے گا اور یہاں جو غربت اور پسماندگی کی لہر برقرار ہے اس کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔