الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 91 میں عامر سلطان چیمہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

منگل 19 فروری 2019 21:48

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 91 میں عامر سلطان چیمہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو جلد قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے قبل ازیں سابق ایم این ڈاکٹر ذولفقار علی بھٹی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ عامر سلطان چیمہ کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔

(جاری ہے)

اس استدعا کو عدالت نے مسترد کر دیا جبکہ عدالت عظمیٰ نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو بھی طلب کرلیا ہے۔