چودھری پرویزالٰہی کے پروڈکشن آرڈرز پر عبدالعلیم خان اور خواجہ سلمان رفیق کی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

بدھ 20 فروری 2019 21:43

چودھری پرویزالٰہی کے پروڈکشن آرڈرز پر عبدالعلیم خان اور خواجہ سلمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے عبدالعلیم خان ایم پی اے نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی اور پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز چودھری پرویزالٰہی نے نیب کو ہدایات جاری کی تھیں کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے زیر تحویل دو ارکان اسمبلی عبدالعلیم خان اور خواجہ سلمان رفیق کو 20 فروری کو اسمبلی چیمبر میں پیش کیا جائے۔

عبدالعلیم خان سے ملاقات کے موقع پر سپیکر چیمبر میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری، صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، صوبائی وزراء حافظ عمار یاسر، چودھری ظہیرالدین، سینیٹر ڈاکٹر وسیم شہزاد اور نذیر احمد چوہان ایم پی اے بھی موجود تھے۔ عبدالعلیم خان اور خواجہ سلمان رفیق نے بعد ازاں اجلاس میں شرکت کی۔