Live Updates

وزیر اعظم کی درخواست پر سعود ی عرب پاکستانی عازمین حج کو ای ویزہ کی سہولت دے رہا ہے‘ نور الحق قادری

سہولت کو کراچی کے بعد اسلام آباد ،لاہورتک توسیع دی جارہی ہے ،سعودی ہوائی اڈوں پر طویل انتظار نہیں کرنا پڑیگا‘ وزیر مذہبی امور

جمعرات 21 فروری 2019 15:08

وزیر اعظم کی درخواست پر سعود ی عرب پاکستانی عازمین حج کو ای ویزہ کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹرنورالحق قادری نے کہاہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی عازمین حج کو ای ویزہ کی سہولت مہیا کرنے کافیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے حالیہ دورے کے دوران ان سے درخواست کی تھی کہ پاکستانی عازمین حج کو ان کے ملک میں ہی امیگریشن کے عمل میں سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔نورالحق قادری نے کہاکہ امیگریشن کی سہولت کو کراچی کے بعد اب اسلام آباد اورلاہورتک توسیع دی جارہی ہے اور پاکستانی عازمین کواب سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر طویل انتظار کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات