سول ایو ی ایشن کی زمین غیر قانونی ، آڈٹ حکام کی معاملے کو نیب یا ایف آئی کو بھیجنے کی تجویز کمیٹی نے مسترد کر دی

یہ زمین دینے سے 5 ارب 48 کروڑ کا نقصان ہوا، مین کی متعدد بار حدبندی کی گئی، آڈٹ حکام کی بریفنگ

جمعرات 21 فروری 2019 16:41

سول ایو ی ایشن کی زمین غیر قانونی ، آڈٹ حکام کی معاملے کو نیب یا ایف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے سول ایوی ایشن کی زمین کوغیر قانونی دینے پر آڈٹ کی حکام کی معاملے کونیب یا ایف آئی اے کو بھیجنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تو یہ معاملہ ذیلی کمیٹی کے پاس آیا ہے اس پر خو دتحقیقات کر لیں گے۔ جمعرات کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت شاہدہ اختر علی نے کی۔

اجلاس کے دور ان سول ایوی ایشن کی زمین کو غیر قانونی دینے سے متعلق آڈٹ پیرہ پر غور کیا گیا ۔ آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ یہ زمین دینے سے 5 ارب 48 کروڑ کا نقصان ہوا۔ آڈٹ حکام کے مطابق اس زمین کی متعدد بار حدبندی کی گئی۔حکام سول ایوی ایشن نے کہا کہ حد بندی میں کہا گیا کہ یہ زمین سول ایوی ایشن کی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

حکام سول ایو ی ایشن نے کہاکہ یہ زمین سندھ حکومت کے حوالے کر دی تھی۔

حکام سول ایوی ایشن نے کہاکہ یہ زمین ملیر کے علاقے میں ہے۔حکام سول ایوی ایشن نے کہا کہ یہ رقبہ دو جگہ پر تھا جو ملا کر پانچ ایکڑ بنتا ہے۔حکام سول ایوی ایشن نے کہا کہ اس پر رپورٹ سول ایوی ایشن کو بھجوا دیا ہے۔ آڈٹ حکام نے کہاکہ 2013 میں سول ایوی ایشن نے کہا تھا کہ اس معاملے پر تحقیقات کرائیں گے۔آڈٹ حکام نے کہا کہ بعد میں اس پر بھی اتفاق ہوا کہ ایک تفصیلی رپورٹ دی جائیگی۔

آڈٹ حکام نے کہاکہ پتہ نہیں کیا وجہ ہے سول ایوی ایشن والے کیا چھپا رہے ہیں۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ اس معاملے کو نیب یا ایف آئی اے کو بھجوا دیں۔ چیئر پرسن کمیٹی نے کہاکہ ابھی تو یہ معاملہ ذیلی کمیٹی کے پاس آیا ہے اس پر خو دتحقیقات کر لیں گے۔حکام سول ایوی ایشن نے کہاکہ ہم اس سے متعلق سارا ریکارڈ آڈٹ کو دکھانے کو تیار ہیں۔ آڈٹ حکام نے کہاکہ ا گر یہ 2013 میں ہی مان لیتے تو یہ معاملہ اتنا نہ لٹکتا۔ چیئر پرسن نے کہاکہ اس معاملے کو آج ہی نمٹا لیں۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ آڈٹ حکام اور سول ایوی ایشن والے آج ہی اس اجلاس کریں۔کمیٹی نے سول ایوی ایشن کو معاملے سے متعلق تمام ریکارڈ آڈٹ حکام کو دینے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :