شہباز شریف کی کمر میں تکلیف‘ ڈاکٹروں نے سفر سے روک دیا

سفر پر پابندی کی وجہ سے شہباز اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے

جمعرات 21 فروری 2019 19:52

شہباز شریف کی کمر میں تکلیف‘ ڈاکٹروں نے سفر سے روک دیا
لاہور / اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کمر میں تکلیف کے باعث ڈاکٹرز نے انھیں مکمل آرام کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق کمر میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ، کمر درد کی شکایت پر ڈاکٹروں نے انھیں مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

سفر پر پابندی کی وجہ سے شہباز شریف اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔دوسری جانب قائد حزب اختلاف نے خواجہ سلمان رفیق کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی، پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر سلمان رفیق نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران شہباز شریف نے انھیں ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا