سپریم کورٹ نے پاک ترک سکول کی نظر ثانی کیس میں وکیل تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی

جمعرات 21 فروری 2019 20:55

سپریم کورٹ نے پاک ترک سکول کی نظر ثانی کیس میں وکیل تبدیل کرنے کی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاک ترک سکول کی جانب سے نظر ثانی کیس میں وکیل تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں پاک ترک سکول کی جانب سے نظر ثانی کیس میں وکیل تبدیلی درخواست پر سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے آغاز پر وکیل بابر ستار نے کہاکہ پہلے وکیل وقت کی کمی کے باعث تیاری نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

وکیل بابر ستار نے کہاکہ ہائیکورٹ میں بھی یہ کیس میں نے کیا تھا۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ پہلا وکیل نالائق تھا یہ کوئی دلیل نہیں۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ آ پکی وجہ سے قانون تبدیل نہیں کرسکتے۔وکیل بابر ستار نے کہاکہ 13 دسمبر کو کیس کو سنا ہی نہیں گیا۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ اب آپ بینچ پر الزام لگا رہے ہیں۔ جب سردار اعجاز صاحب آئیں گے پھر دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔ عدالت نے کہاکہ درخواست میں وکیل تبدیل کرنے کی معقول وجہ نہیں لکھی گئی۔یاد رہے کہ پاک ترک سکول کی جانب سے پہلے سردار اعجاز اسحاق بطور وکیل پیش ہوئے تھے۔