آلو کی فصل میں نقصان اوکاڑہ میں3کسان صدمے سے ہلاک ہوچکے ہیں:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا انکشاف
کسان کو ایک کلو آلو کے 2 روپے ملتے ہیں، جبکہ اس مرتبہ فصل پر 8 روپے فی کلو لاگت آئی ہے. راﺅ اجمل خان
میاں محمد ندیم جمعہ 22 فروری 2019 12:31
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان کہتے ہیں کہ آلو کے کاشتکاروں کی حالت زار سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کر چکا ہوں، معاملہ کابینہ میں بھی اٹھاﺅں گا،پاکستان ٹماٹر کی پیداوار میں خود کفیل ہے، بھارت سے ٹماٹر درآمد ہی نہیں کرتے.
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ آلو کی قیمت گرنے کی بڑی وجہ فصل کی ریکارڈ پیداوار ہے، حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے خاص مقدار میں آلو خریدنا چاہیے، اس مرتبہ جتنا آلو پیدا ہوا ہے، تاریخ میں نہیں ہوا، آلو کی 46لاکھ ٹن فصل ہوئی. وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ٹماٹر کی پیداور میں خود کفیل ہے، بھارت سے ٹماٹر منگواتے ہی نہیں،ان کی طرف سے برآمد روکنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، کسی کو بھی بھارت سے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت ہی نہیں دی گئی ہے، اگر ٹماٹر وہاں سے آتا ہے تو غیر قانونی ہے. وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے باعث آلو کی برآمد میں مسائل پیدا ہوئے، پاکستان سے آلو سب سے زیادہ روس اور وسط ایشیائی ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے، چین اور جنوبی کوریا سے بھی بات چل رہی ہے.مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.