نادراآرڈیننس کی سیکشن 27 کے تحت وفاقی حکومت ادارے کے آڈٹ کیلئے آڈیٹر تعینات کرنے کی مجاز ہے، ترجمان

جمعہ 22 فروری 2019 16:15

نادراآرڈیننس کی سیکشن 27 کے تحت وفاقی حکومت ادارے کے آڈٹ کیلئے آڈیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) ترجمان نادران نے کہا ہے کہ نادراآرڈیننس کی سیکشن 27 کے تحت وفاقی حکومت ادارے کے آڈٹ کیلئے آڈیٹر تعینات کرنے کی مجاز ہے۔ جمعہ کو ترجمان نادرا نے کہاکہ نادرا کا آڈٹ باقی سرکاری اداروں کی طرح مسلسل آڈیٹر جنرل پاکستان سے ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نادرا نے کہاکہ نادرا کے آڈٹ کے دور اں آڈیٹر کی طرف سے بنائی گئی آبرویشن کو ہر سال ڈپارٹمنٹ آڈٹ کمیٹی (ڈی اے سی) اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں بحث کیلئے پیش کیا جاتا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مورخہ 22 فروری پی اے سی میں نادراکی 2015-16 آڈٹ رپورٹ پر بحث ہونی تھی جو ملتوی کر دی گئی جبکہ اب بھی نادرا کا 17-2016 اور 18-2017 کاآڈٹ آڈیٹر جنرل پاکستان سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :