لیجنڈ اداکارہ مدھو بالا کو گزرے 50 برس گزر گئے

شہرہ آفاق فلم ’مغل اعظم‘ سے شہرت ملی، پرائی آگ، لال دوپٹہ، امر پریم ، سنگار، نیکی اور بدی مشہور فلمیں ہیں

ہفتہ 23 فروری 2019 11:38

لیجنڈ اداکارہ مدھو بالا کو گزرے 50 برس گزر گئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) 60ء کے عشرے کی انتہائی خوبصورت اداکارہ اور ہندی سینما کی لیجنڈ مدھو بالا کو اس جہانی فانی سے رخصت ہوئے 50 برس بیت گئے۔1933 میں دہلی میں پیدا ہونیوالی ممتاز جہاں دہلوی نے فلم نگری میں قدم رکھا تو مدھو بالا کہلائیں اور سلور سکرین کو اپنے حسن کی چکاچوند اور مسحور کن اداکاری سے ایسا جگمگایا کہ ہر طرف ان کی دھوم مچ گئی۔

(جاری ہے)

فلم محل سے شہرت اور ناموری کا جو سفر مدھو بالا نے شروع کیا اس کا عروج تھا شہرہ آفاق فلم مغل اعظم جس کے بعد مدھو بالا صرف اداکارہ نہیں رہیں بلکہ سینما کی تاریخ میں لیجنڈ کی حیثیت اختیار کر گئیں۔اپنی مختصر زندگی میں مدھو بالا نے چوبیس فلموں میں کام کیا جن میں سے زیادہ تر سپر ہٹ رہیں لیکن دلیپ کمار کیساتھ مدھو بالاکی جوڑی کو دیکھنے والوں نے بہت پسند کیا۔ان کی مشہور فلموں میں پرائی آگ، لال دوپٹہ،امرپریم، سنگار،نیکی اوربدی، دواستاد، چلتی کا نام گاڑی اورمسٹر اینڈ مسز 55 قابلِ ذکر ہیں۔مدھو بالا صرف 36 برس کی عمر میں23 فروری 1969 کو اس دنیا سے چل بسیں لیکن ان کی حسین مسکراہٹ آج بھی ا ن کے کروڑں چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :