اداکارہ ریچل خان پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے کیلئے یو اے ای جائینگی

ہفتہ 23 فروری 2019 11:38

اداکارہ ریچل خان پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) اداکارہ و ماڈل ریچل خان پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں اپنی فیورٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کا میلہ یو اے ای میں سجا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی ماڈل واداکارہ ریچل خان پی اایس فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرکو سپورٹ کررہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں اپنی فیورٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے کیلئے جلد یو اے ای جائونگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اچھا کھیل پیش کررہی ہے اور اس وقت کی سب سے مضبوط ٹیم ہے اور امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ کی فاتح وہی ہوگی۔