سعودیوں کے نام سے کاروبار کرنے والے غیر مُلکیوں کی اطلاع پر شاندار انعام
وزارت تجارت کے مطابق مخبری کرنے والے کو کُل جرمانے کا 30 فیصد بطور انعام دیا جائے گا
محمد عرفان ہفتہ 23 فروری 2019 11:58
(جاری ہے)
چند روز قبل سعودی مملکت میں وزارت تجارت کے انسپکٹروں نے بنگلہ دیشی اور سعودی شہری کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق دمام کا رہائشی سعودی شہری مُوسیٰ بن احمد الحسین، بنگلہ دیشی شہری محمد جمال کو اپنے نام سے کھانے پینے کی اشیاء کا کاروبار کرا رہا تھا۔ اس بارے میں کسی مقامی شہری نے وزارت تجارت و سرمایہ کاری کو مخبری کر دی جس پر وزارت تجارت نے ان کی دُکان پر چھاپہ مارااور پْوچھ گچھ کی تو یہ ثابت ہو گیا کہ سعودی شہری نے بنگلہ دیشی کو اپنے نام سے کاروبار کرا رکھا تھا۔فوجداری عدالت نے پیش کیے گئے ثبوتوں کی بناء پر مُوسیٰ الحسین اور محمد جمال کے کاروبار کو بند کرنے، کاروبار کی منسوخی، لائسنس ختم کر کے سجل تجاری واپس لینے کا حکم سُنا دیا۔جبکہ دونوں ملزمان کے خرچے سے ان کے جرم کی مقامی اخبارات میں تشہیر بھی کروائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں افراد پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے بنگلہ دیشی کو مملکت سے بے دخل کر کے اُس کے آئندہ مملکت میں داخلے پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔واضح رہے کہ اگر کوئی غیر مْلکی سجل تجاری کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جاتا ہے تو اسے مملکت سے ڈی پورٹ کرنے کے بعداس کا مملکت میں دوبارہ داخلہ ممنوع کر دیا جاتا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایک پاکستانی اور سعودی شہری کو قانونِ تجارت کی خلاف ورزی پر سزا سْنائی گئی تھی۔ جس میں پاکستانی شہری کو مملکت سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پرواز کے دوران طیارے سے کودنے کی دھمکی دینے والا گرفتار
-
سعودی حکومت کا عازمین حج کو جدید سفری سہولت کی فراہمی کے سلسلے میں فضائی ٹیکسیوں اور ڈرونز کے استعمال کا اعلان
-
غزہ میں امدادی کام چند دنوں میں رک سکتا ہے، اقوام متحدہ
-
اسرائیلی فوج کا ٹینکوں سے مشرقی رفح کا محاصرہ
-
غزہ سے متعلق مذاکرات میں خلا کو ختم کرنا اب بھی ممکن ہے، امریکا
-
رفاہ آپریشن جاری رہا تواسرائیل کیساتھ امن معاہدہ منسوخ کرسکتے،مصر
-
اسرائیل نے غزہ میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال میں عالمی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزی کی، امریکا
-
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر
-
کویت کی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی، آئین کے چند آرٹیکل بھی معطل
-
غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، اماراتی وزیرخارجہ
-
شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق بتادیا
-
ہم نے کافی حد تک لچک دکھائی، اسرائیل نے ثالثوں کی تجاویز کو مسترد کیا، حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.