تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروش کرنیوالا نائجیرن باشندہ گرفتار ،3کلو سے زائد منشیات برآمد

مصری شاہ پولیس نے بھی دومنشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ،عاطف اور ہاشم سے 2175 گرام چرس برآمد ،مقدمات درج

ہفتہ 23 فروری 2019 14:03

تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروش کرنیوالا نائجیرن باشندہ گرفتار ،3کلو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) صوبائی دارلحکومت میں تھانہ نواب ٹائون پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروش کرنے والے نائجیرن باشندے کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم پول کے قبضے سے 3کلو سے سے زاہد منشیات برآمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر سید علی نے ایس ایچ او نواب ٹائون انسپکٹر فاروق عوان اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔علاوہ ازیں ایس پی سٹی سید غضنفر علی کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دومنشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ۔ منشیات فروش عاطف اور ہاشم کے قبضہ سے 2175 گرام چرس برآمد ہوئی ۔جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :