دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری

ہفتہ 23 فروری 2019 14:03

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 20200کیوسک اور اخرج 40000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد12400 کیوسک اور اخراج 12400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد40300کیوسک اور اخراج15000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد29700کیوسک اور اخراج 19400 کیوسک رہا۔

جناح بیراج میں آمد65900 کیوسک اور اخراج 61900کیوسک،چشمہ بیراج میں آمد57300 کیوسک اوراخراج 50000کیوسک، تونسہ بیراج میں آمد49300کیوسک اور اخراج42000 کیوسک، پنجند بیراج میں آمد7700 کیوسک اور اخراج5900 کیوسک، گدو بیراج میں آمد35300کیوسک اور اخراج 31300 کیوسک، سکھر بیراج میں آمد28100 کیوسک اور اخراج7900 کیوسک اور کوٹری بیراج میں آمد3100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1405.18 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.185 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1122.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.835 ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.051 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل ہفتہ کی صبح 6 بجے کی ہے۔